قطر ائرویز امریکہ جانے والے بزنس کلاس مسافروں کو مفت لیپ ٹاپ دے گی

Mar 31, 2017

دوحہ (اے ایف پی) خلیجی ملک قطر کی فضائی کمپنی نے امریکہ کی جانب سے مسافروں پر لیپ ٹاپس اور دیگر الیکٹرانک ڈیوائسز رکھنے پر عائد کی جانے والی پابندی کا توڑ نکال لیا۔ قطر ائرویز کی جانب سے جمعرات کو اس بات کا اعلان کیا گیا کہ بزنس کلاس کے ذریعے امریکہ کا سفرکرنے والے مسافروں کو مفت لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔ امریکہ جانے والے مسافروں سے ائرپورٹ پر ہی کمپیوٹرز لے لئے جائیں گے۔

مزیدخبریں