سرکاری سکولوں کی جگہوں پر لوگ قبضہ کررہے ہیں کیا حکومت سورہی ہے ،عدالت عالےہ

Mar 31, 2017

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جناب جسٹس فرخ عرفان نے اڈےالہ روڈ پر واقع گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول ڈھلہ کی ملکیتی چارکنال16مرلہ اراضی پر قبضہ کےس کی سماعت کے دوران قرار دیا کہ سرکاری سکولوں کی جگہوں پر لوگ قبضہ کررہے ہیں کیا حکومت سورہی ہے عدالت عالےہ نے ڈپٹی کمشنر، چیف ایگزیکٹو آفیسراےجوکےشن ،اسسٹنٹ کمشنر صدرسرکل،ریونیو آفیسر اور ہیڈ ماسٹر کونوٹس جاری کے26 اپریل کو عدالت طلب کر لیا عدالت عالےہ نے ڈی سی راولپنڈی سے یہ استفسار بھی کیا ہے کہ سرکاری سکول کی اراضی پر قبضہ واپس کیوں نہیں لیا گیاجبکہ نمبردار راجہ زبیر محمود کی طرف سے چوہدری نور خان ایڈووکیٹ نے پےروی کرتے ہوئے بتاےا کہ ہاو¿سنگ سوسائٹی کےلئے جگہ پر جبری قبضہ کےا گےا ہے ۔

مزیدخبریں