جمعیت علماءاسلام کے صدسالہ اجتماع میں بھرپور شرکت کرینگے: مولانا عزیزالرحمن و دیگر

Mar 31, 2017

لاہور (سپیشل رپورٹر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ناظم تبلیغ مولانا محمد اسماعیل، مولانا عزیزالرحمن، پیر میاں محمد رضوان نفیس، مولانا عبدالنعیم، مولانا محبوب الحسن طاہر نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے زیراہتمام سات اپریل سے اضا خیل نوشہرہ میں ہونے والے صدسالہ اجتماع میں بھرپور طریق سے شرکت کریں گے۔ صدسالہ اجتماع اسلامی انقلاب کے لیے سنگ میل ہو گا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ جمعیت علمائے اسلام کے زیراہتمام سات اپریل سے اضا خیل میں شروع ہونے والے صدسالہ اجتماع میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں گے۔ قادیانی نہ تو پاکستان کے آئین کو مانتے ہیں اور نہ ہی پارلیمنٹ کے فیصلے کو مانتے ہیں۔

مزیدخبریں