زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید تئیس کروڑ ڈالر کی کمی ہوگئی :اسٹیٹ بنک

حکومت پاکستان پر غیرملکی قرضوں اور اس پر واجب الادا سود کی ادائیگیوں کا بوجھ بڑھ گیا۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید تئیس کروڑ ڈالر کی کمی ہوگئی ہے۔اسٹیٹ بنک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر گذشتہ ایک ہفتے کے دوران تیئس کروڑ ڈالر کمی کے باعث ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر اکیس ارب اناسی کروڑ انسٹھ لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔ اس دوران اسٹیٹ بنک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر سولہ ارب تہتر کروڑ تین لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔ کمرشل بینکوں کے پاس زیرمبادلہ کے ذخائر پانچ ارب چھ کروڑ چھپن لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔ غیر ملکی قرضوں اور اس پر اٹھنے والے سود کی ادائیگی کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں حالیہ عرصے میں تیزی کے ساتھ کمی ہو رہی ہے۔دوسری جانب کرنٹ اکانٹ خسارہ بھی تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران ملکی برآمدات اور غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی اوربڑھتی ہوئی درآمدات اور سرکاری ادائیگیوں کے باعث کرنٹ اکاونٹ خسارہ پانچ ارب سینتالیس کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا جوگذشتہ مالی کے اسی عرصے کے دوران دو ارب اڑتالیس کروڑ ڈالر تھا۔

ای پیپر دی نیشن