پی ایس ایل فکسنگ کے مرکزی کردار ناصرجمشید کو ایک اور جھٹکا

Mar 31, 2017 | 13:57

ویب ڈیسک

پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کے مرکزی کردار ناصر جمشید کو ایک اور جھٹکا لگ گیا ، پی سی بی کے بعد برطانیہ میں کلب کرکٹ کے دروازے بھی بند ہوگئے۔اسپاٹ فکسنگ کے سائے نے ناصر جمشید کابرطانیہ میں بھی پیچھا نہیں نہ چھوڑا ۔ پی سی بی سے پابندی کے بعد ناصرجمشید پرکلب کرکٹ کے دروازے بھی بند ہونے لگے ۔برطانوی آئی سی اے الیون لوٹن کلب نے بھی ناصرجمشید پرپابندی لگادی، کلب انتظامیہ نے دوبارہ کھیلنا پی سی بی کی کلیئرنس سے مشروط کردیا، وہ اس کلب کے ساتھ چارسال سے کرکٹ کھیل رہے تھے۔پی سی بی کی کلیئرنس کے بغیر ناصرجمشید کا کسی بھی کلب کے ساتھ برطانیہ میں کرکٹ کھیلنا مشکل ہوگیا۔

مزیدخبریں