اسلام آباد (نامہ نگار) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ہماری جانب سے دی گئی منی ٹریل کو ہمارے ہی خلاف ثبوتوںکا ڈھیر بنا دیا گیا۔ جمعہ کو صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ریڈلے کا بیان سب کے سامنے ہے آخری ضمنی ریفرنس میں سب کچھ میاں نواز شریف پر ڈال دیا گیا ہم نے تمام منی ٹریل جے آئی ٹی کے سامنے دی ہے مخالفین پراپیگنڈہ کررہے ہیں ضمنی ریفرنس میں کہا گیا کہ میاں نواز شریف مالک ہیں۔