لاہور (خبر نگار) ایف بی آر نے گریڈ 14کے 9 سٹینو ٹائپسٹ محمد محمود، محمد ندیم، شوکت علی زاہد، مطیع اللہ خان، جاوید ارشد، محمد آصف، امیر حسین، محمد جاوید ، محمد لطیف کو گریڈ 16میں اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری کے عہدے پر ترقی دیدی ہے جبکہ گریڈ 14کے 17ہیڈ کلرکوں کو سپرٹینڈنٹ کے عہدوں پر ترقی دیدی جن میں محمد افضل، صفدر علی، انصار احمد، محمد عباس، تسکین شائق، ملک محمد اقبال، پرویز محمود عادل،بہار احمد، مقبول حسین جام، محمد یعقوب لاشاری، امجد نوید اور طارق افسرستی شامل ہیں۔