سٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی‘100 انڈیکس 70 پوانٹس سے اضافے سے45560 پر بند

Mar 31, 2018

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس70.68 پوائنٹس کے اضافے سے 45560.30 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں5 ارب73 کروڑ11 لاکھ 82 ہزار 195 روپے کی کمی رونما ہوئی تاہم تجارتی حجم میں2 ارب 47 کروڑ 62 لاکھ 81 ہزار 793 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ خرید و فروخت میں 6 کروڑ 62 لاکھ 68 ہزار 720 حصص کا خسارہ ہوا۔ کے ایس ای 30 انڈیکس میں 18.11 پوائنٹس کی تیزی سے 22801.34 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں -12.70 پوائنٹس کی کمی رونما ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 34.33 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ بینکس ٹریڈ ایبلانڈیکس 156.04 پوائنٹس کے اضافے سے 18009.03 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 2.28 پوائنٹس کی مندی سے 21166.69 پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر 374 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 152 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 206 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 16 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مزیدخبریں