راولپنڈی میںریسکیو1122 کے جوانوں میں موٹر سائیکل ایمبولینسوں کی چابیاں تقسیم

Mar 31, 2018

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی میں ریسکیو 1122 کے جوانوں میں موٹر سائیکل ایمبولینسوں کی چابیاں تقسیم کردی گئیں اس سلسلے میں ڈبل روڈ پر واقع راولپنڈی آرٹس کونسل میں خصوصی تقریب ہوئی جس میں ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر رضوان نصیر نے ارکان اسمبلی کے ہمراہ موٹر سائیکل ایمبولینس سروس کی چابیاں تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے نے اپنے قیام سے اب تک 55 لاکھ افراد کو ریسکیوکیا ڈسٹرکٹ راولپنڈی میں وزیر اعلٰی پنجاب کے خوش ائند اقدام سے ایمرجنسی کے شکار لوگوں کو ٹریفک جام کے دوران اورتنگ و تاریک گلیوںمیںریسپانس کیا جاسکے گا افتتاحی تقریب میں راجہ حنیف ممبر صوبائی اسمبلی ، ندیم اسلم چوددھری کمشنر راولپنڈی ڈویژن، طلعت محمود گوندل ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، ایاز اسلم سربراہ آپریشنز ریسکیو1122 پنجاب ،ڈاکٹر عبدالرحمن ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی ، تمام ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور ریسکیو1122 کے افسرانِ بالانے شرکت کی ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 نے موٹر بائیک ایمبولینس سروس کے سٹاف سے حلف لیااور افتتاحی تقریب کے دوران موٹر بائیک ایمبولینس سروس کے پراجیکٹ پر روشنی ڈالی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈا ئر یکٹر جنرل ریسکیو1122 پنجاب نے کہا کہ موٹر بائیک ایمبولینس سروس کا افتتاح وزیر اعلٰی پنجاب محمد شہباز شریف نے 10 اکتوبر 2017ء کو لاہور سے کیا تھا ، موٹر بائیک ایمبولینس سروس ریسکیو1122 کے دستے میں ایک شاندار اضافہ ہے جس نے اپنی کارکردگی سے نا صرف ریسکیو1122کے رسپانس ٹائم میں کمی لائی بلکہ حادثے کے شکار افراد کی ابتدائی فرسٹ ایڈ مینجمنٹ موٹر بائیک ایمبولینس سروس کے تربیت یافتہ عملے کے ہاتھوں ہو رہی ہے ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر رضوان نصیرنے موٹر بائیک ایمبولینس سروس کے آغاز سے اب تک ایمرجنسی کے اعداد و شمار کا تجزیے کے بارے میں بتایا کہ موٹر بائیک ایمبولینس سروس نے ایمبولینس سروس پر سے ایمرجنسی کا بوجھ کم کیا ہے کیونکہ زیادہ تر حادثات میں مریضوں کو ہسپتال منتقلی کی ضرورت نہیں ہوتی تھی انکو ابتدائی طبی امداد جائے حادثہ پر ہی دی جاتی تھی اور اب ان مریضوں کو ابتدائی طبی امداد موٹر بائیک ایمبولینس سروس کے تربیت یافتہ عملہ دے رہا ہے اور جائے حادثہ پر ہی بروقت امداد مل جانے کے باعث ہسپتالوں پر سے بھی بوجھ کم ہوا ہے۔شہریوں کی رائے کے مطابق موٹر بائیک ایمبولینس سروس ایک مفیدپراجیکٹ ہے اور شہریوں نے موٹر بائیک ایمبولینس سروس پر مکمل اطمینان کا اظہار کیاانہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ریسکیو1122 راولپنڈی موٹر بائیک ایمبولینس سروس کا آغاز اور مستقبل میں عوام الناس کو اس سروس کی فراہمی کو بروقت اور اسی کامیابی سے جاری رکھے گی ڈسٹرکٹ راولپنڈی میں موٹر بائیک ایمبولینس سروس کا آغاز 50 موٹر بائیک اور تربیت یافتہ عملہ سے کیا ریسکیورز نے بعد ازاں فلیگ مارچ میں بھی حصہ لیا۔

مزیدخبریں