اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمدنور مسکن زئی نے کہا ہے کہ پاکستان سویٹ ہوم کے بچے پھولو ں کی مانند ہیں اور پورے ملک کے بچے اس گلد ستے میں سموئے ہوئے ہیں۔پاکستان سویٹ ہوم ایک ایسا اچھوتا پروجیکٹ ہے جس کی مثال پاکستان میں ہی کیا دنیا میں نہیں ملتی ، ہما ر ے ملک میں ایسے لوگوںکی شدت سے کمی محسوس کی جارہی ہے جو یتیم بچوں کی کفالت بہترین طریقے سے کرتے ہوئے ملک کی خدمت کریں اور مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ یہ کام پا کستا ن سو یٹ ہو م کے سر بر ا ہ زمرد خان بخو بی سرانجام دے رہے ہیں، چیف جسٹس محمدنور مسکن زئی سو یٹ ہو م کے دورے کے مو قع پر خطا ب میں اعلان کیا کہ پاکستا ن سو یٹ کے ساتھ مل کر وہ اپنے صو بے بلوچستا ن میں ایک سینٹر قائم کر یں گے ۔ ا س مو قع پر چیف کمشنرآفتاب اکبر درانی، ڈی جی پاسپورٹ عشرت علی بھی مو جو د تھے۔ چیف کمشنرآفتاب اکبر درانی نے کہا کہ زمرد خان یتیم بچوں کے حوالے سے جو مشن لے کرچل رہے ہیں آج سے میں اس قافلے میں شامل ہوں اور ہمیشہ زمرد خان کے اس کام شانہ بشانہ کھڑا ہوں انہو ں نے پاکستان سویٹ ہو م کا نام سنا تھا لیکن آج یہاں آکر انہیں اندازہ ہو ا کہ پاکستا ن سو یٹ ہوم بلا شبہ بچوں کی تعلیم اور تر بیت میں اپنا ثانی نہیں رکھتا،عشرت علی ڈی جی پاسپورٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سویٹ ہوم میں آکراور بچوں وبچیوں کے ساتھ مل کر جو خوشی محسوس ہوئی اس کا اظہار الفاظ میں بیان کرمشکل ہے پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں کے چہروں پر جو خوشی و مسرت ہے وہ شاہد ہی آج تک کسی ادارے کے بچوں کے چہروں پر عیاں ہو۔ ز مر د خا ن(ہلال امتیاز) سرپرست اعلیٰ نے تمام معزز مہمانوں کا پاکستان سویٹ ہوم آمد پر شکریہ ادا کیا اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو دوسروں کی فلاح وبہود اور خدمت کے لئے سوچتے ہیں اللہ تعالیٰ کی مدد سے پورے پا کستا ن میں پاکستان سویٹ ہوم میں موجود یتیم بچو ں کی تعد ا د چا ر ہز ار تک پہنچ چکی ہے او ر پا کستا ن کے پچیس شہر و ں میں بچو ں کو اعلیٰ معیا ر کی سہو لیا ت د ی جا ر ہی ہیں اور ان کی تعلیم ،ر ہن سہن اور کھا نے کے نظا م کی کو الٹی پہ کو ئی سمجھو تہ نہیں کیا گیا ۔مہمانوں نے نماز ِ جمعہ پاکستان سویٹ ہوم کی مسجد میں بچوں کے ساتھ ادا کی۔ آ خر میں زمر د خان اور سو یٹ ہو م کے بچوں نے مہما نوں کو ادارے کا نشان پیش کیا