پاکستان میں پانی کی کمی کو دور کرنے اور بجلی پیدا کرنے کیلئے ہمیں چاہئے کہ آبی وسائل کیلئے بہتر منصوبہ بندی کرنی چاہیے سرتاج عزیز

اسلام آباد(آئی این پی ) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان میں پانی کی کمی کو دور اور بجلی پیدا کرنے کیلئے ہمیں آبی وسائل کیلئے بہتر منصوبہ بندی ترجیحی بنیادوں پر کرنی چاہیے۔ پانی کے ذخائر کو محفوظ کرکے زرعی ترقی میں اہم کردار ادا کیا جا سکتا ہے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا پاکستان میں پانی کی کمی کو دور کرنے اور بجلی پیدا کرنے کیلئے ہمیں چاہئے کہ آبی وسائل کیلئے بہتر منصوبہ بندی ترجیحی بنیادوں پر کریں۔ پلاننگ کمشن کو یہ یقین ہے پانی کے ذخائر کو محفوظ کرکے زرعی ترقی میں اہم کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لئے پانی کے استعمال میں کفایت شعاری جس میں فصلوں کو پانی دینے کےلئے مناسب طریقہ کار، ایسی فصلیں اگانا جس میں پانی کم سے کم استعمال ہو اور فصلوں کو پانی دینے کے جدید طریقوں کو متعارف کروانے کی اشد ضرورت ہے۔ ملک کی مستقبل کی ترقی کا دارومدار آبی ذخائر میں توسیع اور مناسب استعمال پر ہے۔
سرتاج عزیز

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...