داعش کا خطرہ موجود‘ ابھی افغانستان تک محدود ہے: کوارڈی نیٹر نیکٹا

Mar 31, 2018

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) قومی ادارہ برائے انسداد دہشت گردی (نیکٹا) کے نیشنل کوآرڈینیٹر احسان غنی نے کہا ہے کہ داعش کا خطرہ موجود ہے تاہم ابھی تک داعش افغانستان تک محدود ہے، پہلے ہم دہشت گردی کا شکار تھے اور اب ہم اس جنگ میں فاتح ہیں، دنیا کے بہت کم ممالک ایسے ہیں جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایسی بے مثال کامیابی حاصل کی۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے تین روزہ ”اسلام آباد انٹرنیشنل کاﺅنٹر ٹیررزم فورم“3اپرےل سے اسلام آباد میں شروع ہو گا جس میں پاکستان سمیت دنیا کے 55 مختلف ممالک سے سکالرز، ریسرچرز، دانشور، سفارتی نمائندے اور ماہرین شرکت کریں گے۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ میںکامیابیوں سے دنےا کو آگاہ کرےں گے۔ ےہ کامےابےاں کیسے حاصل کی ہیں، دینی مدارس کی رجسٹریشن کے لئے فارم تیارکرکے صوبوں کو دے دیئے ہیں ۔ صوبائی حکومتوں نے مدارس کی رجسٹریشن کا کام شروع کر دیا ہے، افغان مہاجرین سے متعلق پالیسی مرتب کی جا رہی ہے۔ احسان غنی نے بتایا کہ چند سال پہلے تک دہشت گردی کے 20 ہزار سے زائد واقعات ہوتے تھے جبکہ گزشتہ سال دہشت گردی کے 750 حملے ہوئے، یہ بہت بڑی تبدیلی ہے اور یہ کامیابی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے سکیورٹی اداروں کی کوششوں کی بدولت ممکن ہوئی ہے۔
نیکٹا فورم

مزیدخبریں