امریکی صدرنے شام سے اپنی افواج واپس بلانے کا اعلان کردیا اعلان سے لاعلمی کا اظہار

Mar 31, 2018

ورجینیا(آئی این پی)امریکی صدرنے شام سے اپنی افواج واپس بلانے کا اعلان کردیا ، ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ فوج نے شام میں داعش کو شکست دے کر اپنا کام مکمل کرلیا ہے۔سکیورٹی علاقائی ممالک کے حوالے کی جائے گی۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھاکہ شام میں امریکی افواج کا کام داعش کو شکست دینا تھا۔ فوج نے یہ کام بخوبی سرانجام دے دیا ہے۔ وہ ریاست ورجینیا کے شہر رچمونڈ میں تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ امریکی صدر نے کہاکہ فوجی جوان جلد اپنی سرزمین پر واپس پہنچ جائیں گے۔ بریفنگ کے دوران صحافیوں نے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ہیدر نوئرٹ سے سوال کیاکہ صدرنے شام سے فوج واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔ فوجی کب وطن واپس پہنچیں گے۔ نوئرٹ نے صدر کے اعلان سے لاعلمی کا اظہار کیا۔
امریکی صدر/فوج

مزیدخبریں