لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ہر ادارہ اپنی حدود میں رہ کر کام کرے تو کچھ نہیں ہو گا۔ ملک کو مضبوط کرنا ہے تو ادارے مضبوط کرنے ہوں گے۔ سیاسی جماعتوں میں حتمی فیصلہ نہیں ہوتا صرف ملاقاتیں اور بات چیت ہوتی ہے۔ ممکن ہے آئندہ الیکشن میں پی پی کے ساتھ دوبارہ بات چیت شروع ہو جائے۔ الیکشن وقت پر ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ الیکشن کمشن اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے اپنا کام اچھے طریقے سے کرے جو پارٹیاں چھوڑتے ہیں ان کا مستقبل کچھ نہیں رہتا۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ کوئی ادارہ اختیارات سے تجاوز کرے گا تو اسمبلی کردار ادا کرے گی۔ سیاست میں کوئی بھی حرف آخر نہیں ہوتا۔ پی پی کو سینٹ میں پی ٹی آئی نے ووٹ دیا جب تشویش تھی الیکشن وقت پر نہیں ہوں گے تو اپنا م¶قف دیا تھا۔ ن لیگ کھڑی رہے گی جسے جانا ہے اسے روکنے کی ضرورت نہیں۔ مولانا صاحب کی اپنی جماعت ہے۔ فیصلہ انہیں کرنا ہے کہ کہاں جانا ہے شخصیات کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی اداروں کی ہوتی ہے۔
ایاز صادق