اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے فرانس کے سفیر مارک بریٹی نے ملاقات کی، باہمی تعاون اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ناصر جنجوعہ نے کہا کہ فرانس مثبت نکتہ نظر کے ساتھ ایک عظیم ملک ہے۔ فرانسیسی سفیر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ مارک بریٹی نے دہشت گردی کی جنگ میں عوام، فوج کی قربانیوں کو تسلیم کیا۔ انہوں نے کہا کہ فرانس دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان سے طویل تعاون کا خواہاں ہے۔ سفیر نے کہا کہ فرانس جامع فریم ورک میں دفاعی، انٹیلی جنس تعاون مستحکم چاہتا ہے۔ داعش کے خطرے سے مو¿ثر طریقے سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ ناصر جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ملکوںؒ سے دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔ بھارت نے مذاکرات سے انکار کرکے دوطرفہ جذبے کو نقصان پہنچایا۔ بھارت کے رویے سے ہم کسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکتے۔ بالغ نظر قومیں مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے قومی عزت اور احترام کو برقرار رکھتے ہوئے ہمیشہ مذاکرات پر اصرار کیا ہے، افغان صدر اشرف غنی کی امن پیشکش پیچیدہ تنازعہ کے خاتمہ کا موقع فراہم کرتی ہے، افغانستان میں امن کے حصول کےلئے تمام فریق کردار ادا کریں۔
ناصر جنجوعہ/ فرانسیسی سفیر