اسلام آباد (صباح نیوز) چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس محمد نور مسکن زئی نے کہا ہے کہ پاکستان سویٹ ہوم کے بچے پھولوں کی مانند ہے اور پورے ملک کے بچے اس گلدستے میں سمائے ہوئے ہیں۔ پاکستان سویٹ ہوم ایک ایسا اچھوتا پروجیکٹ ہے جس کی مثال پاکستان میں ہی کیا دنیا میں نہیں ملتی ، ہمارے ملک میں ایسے لوگوںکی شدت سے کمی محسوس کی جا رہی ہے جو یتیم بچوں کی کفالت بہترین طریقے سے کرتے ہوئے ملک کی خدمت کرےں اور مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ یہ کام پاکستان سوےٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان بخوبی سرانجام دے رہے ہیں، چیف جسٹس محمدنور مسکن زئی سوےٹ ہوم کے دورے کے موقع پر خطاب مےں اعلان کیا کہ پاکستا ن سوےٹ کے ساتھ مل کر وہ اپنے صو بے بلوچستان مےں اےک سےنٹر قائم کر ےں گے۔ ا س مو قع پر چیف کمشنرآفتاب اکبر درانی، ڈی جی پاسپورٹ عشرت علی بھی موجود تھے۔ چیف کمشنرآفتاب اکبر درانی نے کہا کہ پاکستان سوےٹ ہوم بلاشبہ بچوں کی تعلےم اور تربےت مےں اپنا ثانی نہےں رکھتا،عشرت علی ڈی جی پاسپورٹ نے کہا کہ پاکستان سویٹ ہوم میں آکراور بچوں وبچیوں کے ساتھ مل کر جو خوشی محسوس ہوئی ۔ زمرد خان (ہلال امتیاز) سرپرست اعلیٰ نے تمام معزز مہمانوں کا پاکستان سویٹ ہوم آمد پر شکریہ ادا کیا اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو دوسروں کی فلاح وبہود اور خدمت کے لئے سوچتے ہےں۔ آخر مےں زمرد خان اور سوےٹ ہوم کے بچوں نے مہمانوں کو سونیئر بھی پےش کےا ۔
چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ