لاہور (پ ر) ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن کے صدر محمود علی ننگیانہ کی زیر قیادت ریلوے واشنگ لائن میں جلسہ ہوا۔ محمود علی ننگیانہ نے خطاب میں کہا ہم انتظامیہ کو 10 اپریل تک کا وقت دے رہے ہیں اگر گریڈ 1 تا 16 کے تمام ملازمین کو اپ گریڈ نہ کیا گیا تو ہم جلد کال دیں گے اور اگلا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ ہمارا اگلا جلسہ راولپنڈی میں ہو گا۔ ملازمین کو اپ گریڈ کیا جائے ریلوے کے مزدوروں نے اجڑی بیمار ریلوے کو چلا دیا ہے۔ وزیر ریلوے نے ہم سے وعدہ کیا تھا کہ ملازمین کو 1 تا 16 اب فائنل کال ہو گی۔