این آر او لینے اور ضمانت دینے والے قومی مجرم ہونگے: پی ٹی آئی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف کور کمیٹی کے رکن و سنیٹر چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ ’’این آر او‘‘ لینے اور دینے والے قومی مجرم ہوں گے، ملک اب کسی مک مکائو کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔ پی پی 152سے تحریک انصاف کے امیدوار ارشاد ڈوگر کی طرف سے گزشتہ رات میاں حماد اظہر اور میاں اسلم اقبال کے اعزاز میں عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ میاں حماد اظہر نے کہا کہ تحریک انصاف حلقہ ایک لاکھ چالیس ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرے گی۔ڈاکٹر شاہد صدیق خان نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کو چیف جسٹس سے ملاقات کے لئے بھیجنا ن لیگ کی بڑی سازش تھی۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ 31 مارچ اور یکم اپریل کو سارے لاہور کی سڑکوں اور گلیوں میں پی ٹی آئی کے پرچموں کی بہار ہو گی اور شہر کی فضائوں میں عمران خان کے نعروں کی آوازیں گونجیں گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...