لاہور ( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) نیشنل گراس کورٹ ٹینس چیمپئن شپ کا مین فائنل آج تین بجے کھیلا جائیگا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ اور میٹرو کیش اینڈ کیری کے سی ای او میرک مکینز ہوں گے۔ پاکستان بھر سے 200 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ مینز سنگل کے پہلے سیمی فائنل میں عقیل خان نے کو مزمل مرتضی کو 6-3, 6-3 سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں محمد عابد نے شہزاد خان کو 3-6, 6-4, 7-6 سے ہرا کر مین فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ادھر لیڈیز سنگل کے فائنل میں زبردست مقابلہ کے بعد سارہ محبوب نے سارہ منصور کو 6-1, 7-6سے ہرا کر لیڈیز سنگل کا ٹائٹل جیت لیا۔ دونوں لیڈیز کے درمیان فائنل بہت ہی زبردست ہوا مگر اس بار سارہ محبوب نے سارہ منصور کو ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔ انڈر 18 کے پہلے سیمی فائنل میں ثاقب عمر نے احمد کامل کو 6-3, 2-6, 6-1 سے، دوسرے سیمی فائنل میں نعمان آفتاب نے عاقب عمر کو 6-3, 6-3 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ انڈر 12 کے پہلے سیمی فائنل میں حامد اسرار نے احتشام کو 8-5سے، دوسرے سیمی فائنل میں بلال نے محمد حذیفہ کو 8-5 سے ہرا کر مین فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔