پاکستانی لٹل ماسٹر میکال بھی شین وارن کے نقش قدم پر چل نکلے

Mar 31, 2018

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے چھ سالہ شین وارن جونیئر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ۔ کوئٹہ کے میکال خان جو کہ آسٹریلوی لیجنڈشین وارن کی طرح بائولنگ کراتے ہیں اور ان کا دوسرا نام بھی شین وارن جونیئر ہے نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی طرف سے کھیلنا میراخواب ہے ۔ مجھے کرکٹ سے پیار ہے اور ایک مکمل لیگ بریک بائولر بننا چاہتاہوں ۔ شین وارن کی طرف سے حوصلہ افزائی سے بہت خوش ہوں ۔میکال کے والد عبداللہ خان ہی ان کے کوچ ہیں جو اکیڈمی چلاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شین وارن کی طر ف سے ملنے والی ٹپس پر عمل کرینگے ۔

مزیدخبریں