ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)سابق وفاقی وزیر اور پیپلزپارٹی راولپنڈی ڈویژن کے صدرسردارسلیم حیدر خان اوربھلڑجوگی کی معروف شخصیت ملک نثاراحمدکی کاوشوںسے تھانہ صدرحسن ابدال کے مقدمہ قتل کے سلسلہ میںدونوںفریقین کے مابین صلح کرادی گئی،آٹھ ماہ قبل بھلڑجوگی کے رہائشی محمدانورکا بیٹامحمد الطاف گھریلوناچاقی کے باعث اپنی بیوی اوراسکے پہلے خاوند کے بطن سے پیداہونے والے بیٹے کے ہاتھوںقتل کردیاگیاتھا،اورجس کامقدمہ محمدانورکی مدعیت میںمقتول الطاف کی بیوی سکنہ فتح جنگ اوراسکے بیس سالہ بیٹے کے خلاف درج کیاگیا ،دونوں ماں بیٹااٹک جیل میںہیں،فتح جنگ کے رہائشی محمدسعیدکی برادری کے افرادنے ملک نثاراحمدسے رابطہ کیااور بعداز اںسا بق وفاقی وزیرسردارسلیم حیدرکی خدمات حاصل کی گئی،جن کی مخلصانہ کاوشوںسے بھلڑجوگی گاوں میں محمدانورکی رہائش گاہ پرملزم پارٹی فتح جنگ سے جرگہ لے کرپہنچے،توباہمی گفت وشنیدکے بعدمحمدانورنے صلح پررضامندگی کااظہارکردیا،سردارسلیم حیدرخان ،ملک نثاراحمداورملک اللہ یارنے محمدانوراوراسکی برادری کے دیگرتمام افرادکاشکریہ اداکیا،جنہوںنے جرگہ کی درخواست کوقبول کرتے ہوئے اپنے بیٹے الطاف کے قتل کومعاف کرنے کااعلان کیا۔