جہلم(نامہ نگار )ریسکیو 1122 ایمرجنسی اور ناگہانی آفات سے نپٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اس حوالے سے آگاہی اور تربیتی کیمپ ہر ہسپتال اور ادارے میں کیے جائیں تاکہ آفات اور حادثات سے نمٹنے کے لیے بچہ اور بڑا تربیت یافتہ ہو۔ان خیالات کا اظہار ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن قمر شہزاد نے ریسکیو 1122کے زیر اہتمام میاں محمد بخشـؒٹرسٹ ہسپتال میں پیرا میڈیکل اور ایڈمنسٹریشن سٹاف کو فرسٹ ایڈ اور فائر سیفٹی کی دوروزہ تربیتی لیکچر دیتے ہوئے کیا۔ریسکیو عملہ کے بخشؒہسپتال پہنچنے پر عمر مشتاق برگٹ اورپبلک ریلیشنز آفیسر عارف محمود قریشی نے ان کو گلدستہ پیش کر کے پرتپاک استقبال کیا۔ ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی شدید زخمی فرد سے ملتے ہی تین چیزوں سانس کی نالی، تنفس اور نبض کو فوری چیک کریں ۔اس تربیتی لیکچر میں میاں محمد بخشؒٹرسٹ کے تمام میڈیکل اور ایڈمنسٹریشن سٹاف نے بھرپور شرکت کی۔ٹرسٹ کے تعلقا ت عامہ کے آفیسر عارف محمود قریشی اور ڈاکٹر صائمہ عثمان نے ریسکیو1122کے عملہ کی کاوش کو سراہتے ہوئے ان کو خراج تحسین پیش کی۔