لاہورمیں ڈاکوﺅں نے 25 لاکھ لوٹ لئے‘ کامونکے: مزاحمت پر محنت کش زخمی

لاہور + کامونکے (نامہ نگاران) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لےا۔ کامونکے میں ڈکیتی مزاحمت پر محنت کش کو زخمی کر دیا۔ تفصےلات کے مطابق ماڈل ٹاﺅن کے رہائشی محمد علی کے گھر ایک خاتون سمےت تےن ڈاکوﺅں نے گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر9 لاکھ روپے مالےت، کی نقدی، طلائی زیورات اوردےگر سامان، ڈاکوو¿ں نے سمن آباد چھپڑ سٹاپ پر فیصل کی دکان سے ساڑھے 8 لاکھ روپے، سبزہ زار میں شاہ نواز اور اس کی فیملی سے 4 لاکھ 80ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون، مصری شاہ میں شہباز سے سوا 2 لاکھ روپے، شاہدرہ میں عامر سے 75ہزار روپے اور اور موٹرسائیکل، ڈیفنس سی میں صدیق سے 25ہزار روپے اور موبائل فون، لیاقت آباد میں اخلاق سے 13ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لےا۔ چوروںنے سندر سے یونس کی ٹیکسی کار، باٹا پور سے اشفاق کی گاڑی جبکہ اسلام پورہ سے عباس، گوالمنڈی میں شاہ محمد، لٹن روڈ میں یونس، باٹا پور میں یعقوب، شمالی چھاﺅنی میں اعجاز، جنوبی چھاﺅنی میں فاروق، غالب مارکیٹ میں صدیق، نشترکالونی میں قاسم، کاہنہ میں سے مقصودکی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہےں۔ کامونکے سے نامہ نگار کے مطابق موٹرسائیکل سوار تین مسلح ڈاکوو¿ں نے دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر فارنگ کر کے محنت کش کو شدید زخمی کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ محلہ درویش پورہ کا عبدالرشید جی ٹی روڈ سبزی منڈ ی کے باہر گنے کے رس کا ٹھیلا لگاتا تھا۔ گذشتہ رات تین موٹر سائیکل سوار ڈاکو و¿ں نے اسلحہ کے زور پر ا±س سے پیسے چھننے کی کو شش کی تو عبدالرشید نے مزاحمت کر دی۔ جس پر ڈاکو و¿ں نے پسٹل کا فائر کر کے ا±سے شدید زخمی کر دیا۔ زخمی کو طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا۔
ڈکیتیاں

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...