بہاولپور/ لاہور (نامہ نگار + خبر نگار) بہاولپور کے نجی ہسپتال میں ایکسرے ٹیکنیشن کے مبینہ تشدد سے 9سالہ مریضہ بچی کے جاں بحق ہونے پروزیراعلیٰ نے رپورٹ طلب کرلی۔ واضح رہے گزشتہ روز بشیر نامی شخص اپنی 9 سالہ بیٹی سونیا کو ایکسرے کے لیے نجی ہسپتال لایا تھا، لڑکی بیمار تھی اس لیے سیدھی کھڑی نہیں ہورہی تھی۔بشیر نے الزام لگایا ہے کہ ایکسرے روم میں ٹیکنیشن سلیم نے اس سے بچی کو پکڑ کر کھڑے ہونے کو کہا لیکن بچی سیدھی کھڑی نہ ہوئی تو ٹیکنیشن نے بچی کو بھی گھونسا مارا اور ا سے بھی گھونسا مارا،گھونسا لگنے سے بچی گر گئی اور موقع پر انتقال کرگئی۔والد کے احتجاج پر پولیس اور اسسٹنٹ کمشنر دانش ذاکر موقع پر پہنچ گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ بچی کی موت کے حوالے سے رپورٹ تیار کر رہا ہے،پولیس نے رسمی کارروائی کی اور مبینہ طور پر دباﺅ ڈال کر صلح کرادی گئی۔ انہوں نے کہا کہ نہ تو کوئی مقدمہ درج کیا گیا اور نہ ہی ٹیکنیشن کو حراست میں لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بچی کے والد بشیر احمد نے ایکسرے ٹیکنیشن کے بارے میں لکھ کر دے دیا ہے کہ مجھے غلط فہمی ہوئی تھی۔ دوسری طرف وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے مبےنہ تشدد سے 9سالہ بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کانوٹس لےتے ہوئے صوبائی وزےر صحت اورسےکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی ہے اورواقعہ کی جامع تحقیقات کا حکم دےا ہے ۔وزےراعلیٰ نے ہداےت کی ہے کہ انکوائری کر کے ذمہ دارکا تعےن کےا جائے اورقانون کے تحت کارروائی عمل مےں لائی جائے۔وزےراعلیٰ نے جاں بحق بچی کے لواحقےن سے دلی ہمدردی اور تعزےت کا اظہار کےا ہے ۔
بہاولپور/ بچی جاں بحق
بہاولپور: ایکسرے ٹیکنیشن کے مبینہ تشدد سے بچی کی ہلاکت، وزیراعلیٰ نے رپورٹ طلب کرلی
Mar 31, 2018