اے سی ایل سی حکام نے گرفتارملزم سہیل مرتضیٰ اوریونس جانسن کوجوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا.تفتیش افسرنے عدالت کوبتایا کہ ملزمان کوگذشتہ روزگرفتار کیا گیا۔ملزمان ٹیپوسلطان، شاہراہ فیصل،ڈیفنس اور دیگرعلاقوں سے موٹرسائیکلیں چوری کرنے اورچھیننے کی وارداتوں میں میں ملوث ہیں۔ملزمان چھینی چوری کی ہوئی موٹرسائیکلوں کوشیرشاہ اور دیگرشہروں میں فروخت کرتے تھے۔تفتیشی افسرنے بتایا کہ ملزمان نے اپنے دیگرساتھیوں کا بھی انکشاف کیا ہے جن کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ملزمان سے چودہ موٹرسائیکلیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔عدالت نے ملزمان کوجوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا.
عدالت نے چوری کی موٹرسائیکلیں شیرشاہ اوردیگرشہروں میں فروخت کرنے والے دوملزمان کوجوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا
Mar 31, 2018 | 21:09