سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ڈاکٹروں کی تعیناتی اور ترقی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ڈاکٹرز کی جانب سے دائردرخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈاکٹروں کی مدت ملازمت کے لحاظ سے سروس اسٹرکچر بنایا جائے۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ کنٹریکٹ ڈاکٹروں کوریگولرکیاجارہاہے۔تین سوڈاکٹروں کی ریگولرائزیشن کا عمل باقی ہے۔نئےسروس اسٹرکچرکیلئےکمیٹی بنارہےہیں۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نےڈاکٹرز کی تعیناتی اور ترقی سے متعلق رپورٹ بھی پیش کردی۔ رپورٹ کے مطابق سلیکشن بورڈ نےگریڈ17سے 19کےڈاکٹروں کی ترقی کی منظوری دےدی ہے۔ گریڈ17سے 18 میں پچاس ڈاکٹرز کو ترقی ملی۔ گریڈ 18سے 19 میں 33 ڈاکٹرز،گریڈ 19سے 20میں 133ڈاکٹرز کو ترقی دی گئی۔183 ویمن میڈیکل آفیسرز کی گریڈ17سے18 میں پروموشن ہوئی۔ عدالت نےسندھ حکومت کو ایک ماہ میں ڈاکٹرز کا نیا سروس اسٹرکچر بنانےاور ترقی کا عمل مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔