نیب احتساب نہیں بلکہ پری پول رگنگ rigging کر رہا ہے ، عمران خان بکیز کی مدد سے الیکشن فکس کر کے اقتدارمیں آنا چاہتے ہیں:احسن اقبال

لاہور میں ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس کےافتتاح کے موقع پروزیر داخلہ احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہر سال الیکشن سے پہلے احتساب کا کھیل کھیلا جاتا ہے ، نیب کو کٹہرے میں لانا چاہیے کہ ساڑھے چار سال انہیں احتساب کیوں یاد نہیں آیا ۔

احسن اقبال نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ الیکشن 2018 کے بعد کپتان جا رہا ہے کہ بینر لگیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو لاہور کی سڑکوں پر گھومتے ہوئے شرم آئے گی کہ انہوں نے کے پی کے میں کچھ نہیں کیا۔

احسن اقبال نے کہا اپوزینش اور حکومت اگر نگران سیٹ اپ پر اتفاق کر لیتی تو یہ جمہوریت کی فتح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ اور عوام سے فریاد ہے کہ پاکستان کو ترقی کرنے دے۔ اس سے قبل وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک میں مینڈیٹ کو عزت نہ دی گی تو افغانستان بھی ہم سے آگے نکل جائے گا، مستقبل میں ایٹم بم نہیں علم کی طاقت ہی ہمارا دفاع کرے گی، ہم نے توانائی کو سب سے زیادہ اہمیت دی اور سی پیک منصوبہ شروع کیا گیا،سی پیک گیم چینجر ثابت ہورہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن