حمزہ شہباز کی سعد ، سلمان رفیق، حنیف عباسی، میاں نعمان سے ملاقاتیں

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے جیل میں قید مسلم لیگی رہنماؤں خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق حنیف عباسی، میاں نعمان سے ملاقات کی۔ حمزہ شہباز نے ن لیگی رہنماؤں کے حوصلے جذبے اور پارٹی کیلئے قربانی کو سراہا اور کہا کہ مسلم لیگ ن ایسے امتحانات سے پہلے بھی گزر چکی ہے۔ انشاء اللہ چیلنج کے موجودہ دور سے بھی سرخرو ہوکر نکلیں گے۔ آپ ایک نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں مسلم لیگ ن کے قید رہنماؤں نے حمزہ شہباز کا شکریہ ادا کیا اور نواز شریف کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔

ای پیپر دی نیشن