اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں گزشتہ رات ارتھ آور منایا گیا زمین سے اظہار محبت کیلئے پاکستان بھر میں ایک گھنٹے کے لیے روشنیاں گل کر دی گئیں۔ پاکستان میں رات 8-30 سے 9-30 تک فالتو لائٹس بند رکھی گئیں۔ ارتھ آور منانے کا مقصد لوگوں میں شعور اجاگر کرنا ہے کہ یہ دھرتی ہم سب کی ہے مہم میں حصہ لینے والے 160 سے زائد ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے پاکستان میں گزشتہ دس سال سے ارتھ آور منایا جا رہا ہے پارلیمنٹ ہاؤس ، مینار پاکستان، مزار قائد، صوبائی اسمبلیوں، ایوان صدر اور دیگر اہم عمارتوں کی تمام اضافی اور فالتو لائٹس برقی آلات بند کر دیئے گئے۔ رات ساڑھے آٹھ بجتے ہی آسٹریلیا کے ہاربر برج اوپرا ہاؤس لندن میں بکنگھم پیلکس، ٹاور برج، پیرس کے ایفل ٹاور، ٹوکیو ٹاور، بیجنگ اولمپک سٹیڈیم اور مصر کے ابراہم کی غیر ضروری روشنیاں بند کر دی گئیں۔
زمین سے محبت‘ دنیا بھر میں ارتھ آور منایا گیا‘ رات 1 گھنٹہ فالتو بتیاں گل رہیں
Mar 31, 2019