لاہور( کامرس رپورٹر )پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین اعجاز الرحمان نے کہاہے کہ ایف بی آر کی جانب سے نئے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی بجائے ٹیکس دہندگان کو نوٹسز کے ذریعے ہراساں کرنے پر سخت تشویش ہے۔ اس موقع پر کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف ، سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک، ریاض احمد، سعید خان، اکبر ملک سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔
ایف بی آر کے ٹیکس دہندگان کونوٹسزتشویشناک ہیں:اعجاز الرحمان
Mar 31, 2019