رائے ونڈ (نامہ نگار) ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ نوازشریف عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں،لیکن جعلی حکمرانوں نے ان کی بیماری کا مذاق اڑایا اور ان کی تضحیک کی،انہوں نے کہا کہ جعلی حکمرانوں سے معیشت کنٹرول نہیں ہو رہی جبکہ نون لیگی دور حکومت میں روپے کی قدر بڑھی، اگر لاقانونیت کی یہی صورتحال رہی تو عوام حکومت کو خود نکال دیں گے۔، عمران حکومت کی ان ہاؤس تبدیلی چند منٹوں کی مار ہے،پی ٹی آئی والے کہتے تھے ہم قرضہ نہیں لیں گے پھر بھی بھیک مانگتے رہے،انہوں نے کہا کہ حکمران مخالفین کو چور اور ڈاکو کہنے پر حکومت چلا رہے ہیں، ان کے پاس عوامی فلاحی منصوبوں کی کیلئے کوئی وقت نہیں۔
اپوزیشن چاہے تو ان ہاؤس تبدیلی لاسکتی ہے:افضل کھوکھر
Mar 31, 2019