تیونسی صدر کی طرف سے شاہ سلمان کیلئے اعلیٰ ترین اعزاز

تیونس (اے پی پی) تیونس کے صدر نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو ملک کا اعلیٰ ترین ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔ صدر السبسی سے ملاقات کے موقع پر شاہ سلمان کو ملک کے اعلیٰ ترین ایوارڈ دیا گیا گیا۔گذشتہ روزقصر قرطاج پہنچنے پر تیونسی صدر نے شاہ سلمان اور ان کے ہمرہ آنے والے وفد کا استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں رہ نمائوں کی ملاقات کی یادگاری تصاویر بھی بنائی گئیں۔ صدر السبسی سے ملاقات کے موقع پر شاہ سلمان کو ملک کے اعلیٰ ترین ایوارڈ دیا گیا گیا۔ قرطاج شاہی محل میں ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ، ممالک، علاقائی امور اور بین الاقوامی اہمیت کے حامل مسائل پر بات چیت کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...