بیت المقدس کوآزادفلسطینی مملکت کادارالحکومت بنایا جائیگا: اردن، مراکش

Mar 31, 2019

دارالبیضا(صباح نیوز)اردن اور مراکش نے مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیل کا دارالحکومت بنائے جانے کے اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بیت المقدس صرف آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہوگا۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اردن اور مراکش کے فرمانروائوں شاہ عبداللہ دوم اور شاہ محمد ششم نے مراکش کے شہر دارالبیضا میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں فلسطینی قوم پر اسرائیلی مظالم اور فلسطینیوں کے مسلمہ حقوق کے حصول کے لیے جاری جدو جہد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنمائو ں کے درمیان ملاقات کے بعد میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مراکش اور اردن کے سربراہ ملاقات میں بیت المقدس کو فلسطینی مملکت کے دارالحکومت بنائے جانے کے حوالے سے کو ششیں جاری رکھنے سے اتفاق کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ مراکشی فرمانروا آئندہ اٹلی، فرانس اور تیونس کا دورہ کریں گے۔ اپنے اس دورے کے دوران وہ القدس کے خلاف جاری صہیونی سازشوں کو اجاگر کرنے اور فلسطینیوں کے منصفانہ حقوق کے لیے جاری جدو جہد کی حمایت کریں گے۔

مزیدخبریں