نواز شریف کا 2گھنٹے میڈیکل چیک اپ‘ ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دیا

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نواز شریف کا شریف میڈیکل سٹی لاہور میں طبی معائنہ کیا گیا نواز شریف دو گھنٹے تک شریف میڈیکل سٹی میں رہے ، گردوں اور دل کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے دوران دو روز قبل ہونے والے ٹیسٹوں کی رپورٹس بھی چیک کیں ذہنی تنائو کم کرنے کے لئے نواز شریف کو مزید ادویات تجویز کی گئیں جبکہ ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ۔آئی این پی کے مطابق نواز شریف نے دانتوں میں تکلیف کی شکایت کی جس پر ان کے دانتوں کا چیک اپ کیا گیا۔ نوازشرف کے دل کی بائیں شریان صحیح کام نہیں کررہی۔ ذرائع شریف میڈیکل سٹی کے مطابق جدید مشین سے ’’ہولٹر‘‘ اور ’’ایکو‘‘ ٹیسٹ اگلے ہفتے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ہولٹر کے ذریعے دل کی دھڑکن کی 24 سے 48 گھنٹے نگرانی کی جاتی ہے۔ معالجین نے علامات اور ان کے نتائج پر طویل صلح مشورہ کیا۔ ڈاکٹرز نے ’’پیس میکر‘‘ اور ’’آئی سی ڈی‘‘ کی تجویز دی۔ نوازشریف کی آنکھوں کا بھی معائنہ کیا اور ذیابیطس کے آنکھوں کے اندرونی حصوں پر اثرات کا جائزہ لیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...