تھر میں غذائی قلت سے مزید 5بچے انتقال کر گئے

تھرپارکر(صباح نیوز) تھر میں غذائی قلت اور دیگر امراض کے باعث مزید پانچ بچے انتقال کر گئے۔ رواں سال بچوں کی اموات کی تعداد ایک سو ننانوے ہو گئی۔تھرپارکر کے علاقوں میں غذائی قلت اور دیگر امراض کے باعث مزید 5بچے دم توڑ گئے۔ رواں ماہ بچوں کی اموات کی تعداد 89ہو چکی ہے۔ تھرپارکر کے علاقے میں رواں سال 199بچے غذائی قلت کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ غذائی قلت کی وجہ سے بچوں کی شرح اموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...