فوجی عدالتیں اپنی 2 سالہ آئینی مدت پوری کرکے تحلیل ہو گئیں

اسلام آباد (عمران مختار، نیشن رپورٹ) ملک میں قائم فوجی عدالتوں کی دوسری آئینی مدت گزشتہ روز ختم ہو گئی۔ اپوزیشن جماعتوں کے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع سے واضح انکار کے بعد فوجی عدالتیں اپنی 2 سالہ مدت مکمل کرکے تحلیل ہو گئیں ملک میں فوجی عدالتوں کا قیام جنوری 2015 ء میں سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے بعد وجود میں آیا تھا جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے ایماء پر دہشتگردی کیخلاف 20 نکاتی قومی ایکشن پلان کے تحت ملٹری کورٹس کی تشکیل کی ہوئی جسے مختلف اوقات میں توسیع دی جاتی رہی تاہم موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتوں کی مخالفت کے باعث گزشتہ روز فوجی عدالتیں اپنی آئینی مدت پوری کر کے تحلیل ہو گئیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...