غریب کی سواری کو عزت دینے پر عمران خان کے شکرگزار ہیں، شیخ رشید

لاہور(صباح نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ جناح ایکسپریس نان سٹاپ ہے، وائی فائی اور دیگر جدید سہولتیں دی گئی ہیں۔ غریب کی سواری کو عزت دینے پر عمران خان کے شکرگزار ہیں۔ جناح ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ غریب کی سواری کوعزت دینے پرعمران خان کے شکرگزارہیں۔ عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جو ریلوے سٹیشن پر آئے۔ وفاقی وزیر ریلوے نے وزیراعظم سے ریلوے ملازمین کیلئے بھی ہیلتھ کارڈ کے اجرا کی درخواست کی۔شیخ رشید نے بتایا کہ جناح ایکسپریس ہم نے قائد اعطم کے نام سے شروع کی ہے۔ جناح ایکسپریس نان سٹاپ ہے جس میں وائی فائی اور دیگر جدید سہولتیں دی گئی ہیں۔ ایک ماہ کے اندر سرسید ٹرین بھی چلائیں گے جبکہ گرین لائن کا کرایہ 6500روپے بمعہ کھانا کر رہے ہیں۔وزیر ریلوے نے کہا کہ انشااللہ 20فریٹ اور40مسافرٹرینیں چلائیں گے جبکہ مال گاڑیوں کی تعداد 14کردی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...