نعیم الحق کی وفد کے ساتھ پرویز الٰہی سے اہم ملاقات، مشاورت سے چلنے پر اتفاق

Mar 31, 2019

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق سے پی ٹی آئی کے وفد کے ہمراہ یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وفد میں چودھری پرویز الٰہی پنجاب سے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل عدیل مرزا رانا عبدالسمیع ناصر بشیر خرم شہزاد شامل تھے جبکہ اس موقع مونس الٰہی ایم این اے سالک حسین ایم این اے اور شافع حسین بھی موجود تھے۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان پنجاب کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر نعیم الحق نے سپیکر چودھری پرویز الٰہی کی وزیراعظم عمران خان کی حالیہ ملاقات کو بڑا اہم قرار دیا اس ملاقات کی روشنی میں آئندہ لائحہ عمل پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں دونوں جماعتوں کا باہمی مشاورت سے چلنے پر اتفاق پایا گیا۔

مزیدخبریں