کراچی (آئی این پی ) کراچی کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے کے کیس میں اسپیکر سندھ اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آغا سراج درانی کے جسمانی ریمانڈ میں 12 اپریل تک توسیع کر دی۔ شہر قائد کی عدالت میں اسپیکر قومی اسمبلی کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر سخت سیکیورٹی میں پیش کیا گیا، اس موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکنان احاطہ عدالت میں موجود تھے۔آغا سراج درانی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر پیپلز پارٹی کے جیالوں نے ان کے حق میں نعرے بازی کی۔
سراج درانی کے جسمانی ریمانڈ میں 12 اپریل تک توسیع
Mar 31, 2019