نئی دہلی(صباح نیوز) بھارتی فوج کی کارکردگی کا بھانڈا پھوڑنے والے سابق بھارتی فوجی تیج بہادر یادیو نے اتر پردیشن میں وزیراعظم نریندری مودی کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔سابق فوجی تیج بہادر نے کہا ہے کہ وہ ورانسی میں نریندر مودی کے حلقے میں ان کے خلاف میدان میں اتریں گے۔ تیج بہارد آزاد امیدوار کی حیثیت سے مودی کے خلاف کھڑے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات لڑنے کا مقصد ہار جیت نہیں بلکہ حکومت کی جانب سے پیرا ملٹری فورسز کی ناکامیوں نشاندہی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوجیوں کے نا م پر ووٹ مانگنے والی بھارتی حکومت نے پلواما میں ہلاک فوجیوں کو شہدا کا درجہ بھی نہیں دیا۔ بھارتی سرحدی فورسز کے اہلکار تیج بہادر یادیو کو 2017میں فوج کے ناقص کھانے کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔