کراچی (سٹاف رپورٹر)آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی جنرل کونسل کا سالانہ اجلاس 30مارچ2019ء کو حمید ہارون کی صدارت میںاے پی این ایس ہاؤس، کراچی میں ہوا۔ 2019-20ء کے لئے مجلس عاملہ کے ارکان کا انتخاب ہوا۔مجلس عاملہ نے حمید ہارون (روزنامہ ڈان کراچی) کو صدر،محترمہ رمیزہ مجید نظامی(روزنامہ نوائے وقت) کو سینئر نائب صدر،ممتاز اے طاہر نائب صدر ،سرمد علی سیکرٹری جنرل ،سید محمد منیر جیلانی جوائنٹ سیکرٹری اور شہاب زبیری کو فنانس سیکرٹری منتخب کیا ۔گزشتہ سال کی ایگزیکٹو کمیٹی کی رپورٹ اور سالانہ حسابات کی رپورٹ منظور کی گئی۔جنرل کونسل نے جاوید احمد کوچیف الیکشن کمشنر، ناصر داد بلوچ اور جاوید احمد پر مشتمل الیکشن کمیشن منتخب کیا۔الیکشن کمیشن نے سال 2019-20ء کی ایگزیکٹو کمیٹی کے لئے الیکشن منعقد کرائے نتائج کے مطابق مندرجہ ذیل اراکین بلامقابلہ منتخب ہوئے۔کراچی سے روزنامہ آغاز ، روزنامہ بزنس ریکارڈر ، روزنامہ ڈان، روزنامہ دیانت، روزنامہ جسارت اور روزنامہ جدت ،لاہور روزنامہ ابتک، روزنامہ جنگ ، روزنامہ نوائے وقت، روزنامہ پاکستان اور روزنامہ تجارت ،راولپنڈی/اسلام آباد سے روزنامہ اوصاف اسلام آبا د اور روزنامہ صحافت اسلام آباد، بلوچستان سے روزنامہ عوام کوئٹہ اور روزنامہ مشرق کوئٹہ، خیبر پختون خواہ سے روزنامہ مشرق پشاور او ر روزنامہ وحدت پشاور،سندھ ماسوائے کراچی روزنامہ نشستیں: روزنامہ کلیم سکھر اور روزنامہ کاوش حیدرآباد،پنجاب ماسوائے لاہور/راولپنڈی/اسلام آباد روزنامہ نشستیں: روزنامہ آفتاب ملتان، روزنامہ بزنس رپورٹ فیصل آباد اور روزنامہ پیغام فیصل آباد،جنرل نشستیں میٹروپولیٹن روزنامے : روزنامہ سٹی 42 لاہو ر اور روزنامہ پاکستان آبزروراسلام آباد،جنرل نشستیں (ریجنل روزنامے) : روزنامہ عبرت حیدرآباد اور روزنامہ سیادت بہا ول پور، جرائد نشستیں: ماہنامہ سینٹر لائن اسلام آباد، ماہنامہ نیا رخ کراچی، ماہنامہ نئے افق کراچی او ر ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کراچی،نیو ز اینڈ نیوزکمنٹس جرائد (پنجاب/خیبر پختون خوائ) نشست: ہفت روزہ نکھار اسلام آباد،نیوز اینڈ نیوز کمنٹس جرائد(سندھ/بلوچستان) نشست: ہفت روزہ الاخبار کراچی، نیوز اینڈ نیوز کمنٹس جرائد(جنرل) نشست : ماہنامہ وومنس اون کراچی ۔ بعد ازاںمجلس عاملہ نے متفقہ طور پر ماہنامہ دستک کراچی کو خواتین ناشرین کی نشست پر جبکہ لاہور کی خالی نشست پر روزنامہ دنیا لاہور کو منتخب کیا ۔دریں اثنائسالانہ اجلاس عام نے ایک متفقہ قرارداد منظور کی جس میں ایگزیکٹو کمیٹی کو اے پی این ایس کے ہر ایسے رکن کے خلاف فوری کاروائی کرنے کی ہدایت کی گئی جو کسی ایسی تنظیم کی سرگرمیوں میں شمولیت اختیار کرے جو اے پی این ایس کے معاملات باالخصوص اشتہاری ایجنسیوں ،سرکاری اور نجی اشتہارات کے واجبات کی ادائیگی، سرکولیشن کے واجبات اور ایسے دیگر امور جو اے پی این ایس کے آئینی مفادات اور دائرہ کار پر مشتمل ہوں اجلاس عام نے ایگزیکٹو کمیٹی کو یہ اختیار تفویض کیا کہ وہ ایسے رکن مطبوعات کے خلاف انضباطی کاروائی بشمول رکنیت سے اخراج کے اقدامات کرے ۔ ایک اور قرار داد کے ذریعے اخباری صنعت کو درپیش مالی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کیا جس نے پرنٹ میڈیا کے تمام حصوں کو مالی مسائل سے دوچار کیاہے جس کے باعث متعدد اخبارات بند ہوچکے ہیں اور ہزاروں صحافیوں اور اخباری کارکنوں کو بے روزگاری کا سامنا ہے۔ سالانہ اجلاس نے قرارداد میں کہا ہے کہ اخباری صنعت کوبحران سے نکالنے میں وفاقی حکومت کی مسلسل عدم توجہی نے صورتحال کو مزید ابتر کیا ہے اجلاس نے نشاندہی کی کہ متعدد یقین دہانیوں اور وعدوں کے باوجود وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے طویل عرصہ سے واجب الادا رقوم کی ادائیگی نہیں کی ۔سالانہ اجلاس نے نومنتخب ایگزیکٹو کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ واجبات کی ادائیگی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کرے ۔ نومنتخب ایگزیکٹو کمیٹی نے الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا ۔اراکین نے سال گزشتہ کے عہدیداروں کی طرف سے رکن اخبارات کے مسائل کے حل کیلئے کی جانے والی کوششوں پر خراج تحسین پیش کیا۔ صدر مملکت عا رف علوی ، وزیر اعظم عمران خا ن، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر رہنما ئو ں کی نو منتخب عہد یداروں اور ارکان کومبا ر کباد پیش کی ہے اورکہا ہے کہ اے پی این ایس کی نو منتخب با ڈی ایک ذمہ داراور با معنی صحا فت کے لئے کا م کر ے گی ۔ اس کے ساتھ سا تھ حکو مت اور میڈیا تعلقات کو مزید بہتر اور مضبو ط بنا نے میں بھر پور کر دار ادا کریگی۔وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ اے پی این ایس کی نومنتخب با ڈی کو مبارکباد پیش کر تے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اے پی این ایس کے نئے عہدیدار صحا فت کے ذریعے حکو مت کی عوامی خدمت کے حوالے سے رہنمائی کریں گے ، وزیر اعلیٰ سندھ مجید ہارون کو صدر سر مد علی کوجنر ل سیکر یٹری ،رمیزہ نظامی کونائب صدر ،منیر جیلانی کوجوائنٹ سیکر یٹری اورشعیب زبیر ی کو سیکر یٹری فنانس منتخب ہونے پر مبا رکباد پیش کی ۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ امید ہے نو منتخب قیادت صحافی برداری کے مسائل کے حل خصوصا انڈسٹری کی پائیدار بنیادوں پر ترقی و استحکام میں اہم کردار ادا کرے گی ۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی نے بھی نو منتخب قیادت کو مبارکباد دی ہے ۔