خنجراب ٹاپ بارڈر کل دوبارہ کھول دیا جائیگا

اسلام آباد (اے پی پی)پاک چین سرحد پر واقع خنجراب ٹاپ بارڈر (کل) پیر کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔ ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق دوست ممالک پاکستان اور چین کے مابین دستخط کئے گئے پروٹوکول کے مطابق خنجراب ٹاپ کو ہر سال بھاری برف باری کے باعث یکم دسمبر تا یکم اپریل کے دوران بند رکھا جاتا ہے۔ خنجراب پاس دنیا کا بلند ترین بین الاقوامی بارڈر ہے جس کی بلندی 15 ہزار 5 سو فٹ ہے۔ بارڈر کو دوست ممالک کی باہمی تجارت کیلئے یکم اپریل پیر کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ خنجراب ٹاپ کے ذریعے گلگت بلتستان کی سوست ویلی سے روزانہ بس سروس چین کے صوبے ژانگ جیانگ کے لئے بھی چلائی جاتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...