اقتصادی رابطہ کمیٹی کی ملک میں ایل این جی کی طلب و رسد کا جامع تجزیہ کرنے کی ہدایت

Mar 31, 2019 | 10:36

ویب ڈیسک

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پیٹرولیم ڈویژن کو قانون اور انصاف ڈویژن سمیت تمام فریقوں سے مشاورت کے بعد ملک میں ایل این جی کی طلب اور سپلائی کا جامع تجزیہ کرنے اور اس سلسلے میں کابینہ کو سمری پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں وزیرخزانہ اسد عمر کی صدارت میں ہوا۔کمیٹی نے قومی انسداد دہشتگردی ادارے کیلئے ٹیکنیکل ضمنی گرانٹ 13کروڑ 31لاکھ 56ہزار روپے کی منظوری دی ہے۔

مزیدخبریں