لاہور(نمائندہ سپورٹس) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سلو اوور ریٹ پر پاکستان کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا۔ آسٹریلیا کیخلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں پاکستان ٹیم نے مقررہ وقت میں ایک اوور کم کیا، جس پر پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کیاگیا۔ ٹیم کے کپتان عماد وسیم کو سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کیاگیا۔