غزہ (صباح نیوز)خلیجی ریاست قطر کی طرف سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے ایک لاکھ 20 ہزار خاندانوں میں فی کنبہ ایک سو ڈالر کی امداد تقسیم کی گئی۔مرکزطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کے غریب اور مستحق شہریوں کے لیے قطر کی طرف دی جانے والی نقد امداد کی گئی ۔۔قطری سفیر کا کہنا تھا کہ دوحا کی طرف سے غزہ کی پٹی کے محصورین کی مالی مدد کا مقصد غزہ کے عوام کی بہبود اور مالی بحران میں ان کی مدد کرنا ہے۔خیال رہے کہ قطر نے اقوام متحدہ اور مصرکی کوششوں سے غزہ کی پٹی میں شہریوں کے معاشی استحکام کے لیے امداد کی فراہمی کا اعلان کیا تھا۔ اس ضمن میں قطر نے غزہ کے غریب اور مستحق شہریوں میں چھ کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
غزہ کے سوا لاکھ نادار خاندانوں میں قطرکی طرف سے نقد امدادتقسیم
Mar 31, 2020