امریکہ کے ساتھ ملکر شمالی کوریائی میزائل تجربے کا جائزہ لے رہے ہیں:جنوبی کوریا

Mar 31, 2020

سیئول (اے پی پی) جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے اتوار کی صبح بحیرہ جاپان کی جانب دو میزایئل لانچ کیے ہیں جو کم فاصلے کے بیلسٹک میزائل دکھائی دیتے ہیں۔ان میزائلوں کی شناخت کے لیے جنوبی کوریا اور امریکا کی افواج معلومات اکٹھی کر کے ان کا تجزیہ کر رہی ہیں۔جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے اعلان کیا کہ شمالی کوریا نے مقامی وقت کے مطابق اتوار صبح چھ بج کر دس منٹ پر اپنے مشرقی حصے کے وون سان کے قریب سے دو میزائل فائر کیے، بحیرہ جاپان کی سمت تقریباً 230 کلومیٹر پرواز کی اور تقریباً 30 کلومیٹر کی بلندی کو چھوا۔

مزیدخبریں