اسرائیلی وزیراعظم اورسیاسی حریف کا قومی حکومت کی تشکیل کا اعلان

Mar 31, 2020

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور ان کے سیاسی حریف بینی گانتز نے اعلان کیا ہے کہ ان کے درمیان ہنگامی قومی حکومت کی تشکیل کے لیے مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان دونوں لیڈروں کی جماعتوں لیکوڈ پارٹی اور بلیو اور وائٹ نے جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ دونوں آدمیوں نے کرونا وائرس کے بحران سے نمٹنے اور ریاست اسرائیل کو درپیش اضافی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے قومی ایمرجنسی حکومت کی تشکیل کی غرض سے رات بھر بات چیت کی ہے۔

مزیدخبریں