لاہور (پ ر) کروناوائرس کی ہلاکت خیزی نے دنیا کے تمام ملکوں کی معاشرتی زندگی کو مفلوج کردیاہے، اس سے پیدا بحران کے نتیجے میں عالمی اقتصادیات کو نئے چیلنجز درپیش ہونگے ، اس حوالے سے سوشل ڈیمو کریٹک فورم کی ہفتہ وار میٹنگ میں بات کرتے ہوئے ولائت خان راجہ نے کہا کہ کرونا بحران کے خاتمے کے بعدعالمی اقتصادیات کو نئے چیلنجزدرپیش ہونگے جس کیلئے ایک نیا عالمی کلچر ناگزیر ہوجائیگا۔ اس موقع پر پروفیسرخولہ ولائت نے کہا کہ بعض حلقوں کے نزدیک کرونا وائرس کے ایشو کا تعلق کسی بائیولوجیکل وار کے مفروضے کو قراردیا جارہاہے ۔