گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )کورونا وائرس کے باعث لگنے والے لاک ڈائون نے سب سے زیادہ متاثر دیہاڑی دار طبقے کو کیا ہے حکومت کی جانب سے صرف مزدور طبقے کے لیے ریلیف کا اعلان ہی کیا جا رہا ہے لیکن عملی طور پر کچھ بھی نہیں ہو رہاحکومت فوری طور پانچ سو ماہانہ بجلی کے یونٹ استعمال کرنے والے صارف اور ایک ہزار روپے ماہانہ گیس کا بل معاف کرے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی گوجرانوالہ کے سیکرٹری اطلاعات صغیر بٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
حکومت پیسے دینے کی بجائے گیس ‘بجلی کے بل معاف کرے:صغیر بٹ
Mar 31, 2020