کراچی (نیٹ نیوز) کراچی میں راشن کی عدم فراہمی پر شہریوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کا گھیراؤ کر لیا۔ راشن کی امید لیے آنے والے افراد پر پولیس نے ڈنڈے برسا دیئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں لاک ڈاؤن نے شہریوں کو پریشان کر رکھا ہے، بھوک سے ترستے شہریوں نے کورنگی میں ڈپٹی کمشنر آفس کا گھیراؤ کیا۔ شہریوں پر پولیس نے تشدد کیا جس سے ایک شہری زخمی ہوگیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکام چار دن سے شناختی کارڈز کی کاپیاں لے رہے ہیں لیکن دے کچھ نہیں رہے۔
کراچی: راشن نہ ملنے پر شہریوں نے ڈی سی آفس کا گھیرائو کرلیا، پولیس کا تشدد
Mar 31, 2020